"ان کے ہاتھ ان کی عمر بتا رہے ہیں"
"یہ انگریزی کیوں بول رہی ہیں، وہ بھی فیک ایکسنٹ میں؟"
"کراچی کی گرمی میں کوٹ پہننے کی کیا ضرورت تھی؟"
"یہ تو دانیہ شاہ جیسی لگ رہی ہیں"
سائرہ یوسف، جو اپنی خوبصورتی، نازک انداز اور شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کی پسندیدہ ہیں، حال ہی میں بیٹی کے ساتھ ایک اسٹال پر نظر آئیں جہاں موم بتیوں اور مختلف ایکسیسریز کی نمائش تھی۔ سائرہ اور نورے دونوں نے دلچسپی سے اسٹال پر رکھی اشیاء دیکھیں۔ سائرہ نے ڈینم وائیڈ لیگ پینٹ اور آرمی گرین کوٹ پہن رکھا تھا جبکہ ان کی بیٹی نورے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔
ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ کچھ لوگوں نے سائرہ اور نورے کے انگریزی لہجے کو غیر فطری قرار دیا جبکہ کئی نے ان کی ڈریسنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر کراچی کی گرمی میں کوٹ پہننے پر سوال اٹھائے گئے۔
کچھ صارفین نے سائرہ کی صحت پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ بہت زیادہ دبلی ہیں اور انہیں اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔ دوسری جانب کچھ لوگوں نے عمر کے حوالے سے تبصرے کیے اور ان کے ہاتھوں کو عمر کی پہچان قرار دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ اپنی شخصیت اور اسٹائل کے باعث بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔