مشہور زمانہ فلم 3 ایڈیٹس کے اداکار چل بسے

ہماری ویب  |  Aug 19, 2025

معروف مراٹھی اداکار اچیوت پوتدار انتقال کر گئے.

مراٹھی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور بالی ووڈ کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس میں پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے اچیوت پوتدار 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ دنوں صحت کے مسائل کے باعث تھانے کے جیوپیٹر اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اگرچہ ان کی موت کی اصل وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آخری رسومات 19 اگست کو ادا کی جائیں گی۔

اچیوت پوتدار نے اپنے فنی کیریئر میں 125 سے زائد فلموں اور کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ بھارتی فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے اور بعد ازاں انڈین آئل کمپنی سے وابستہ رہے۔ تاہم اداکاری کے شوق نے انہیں 1980 کی دہائی میں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی طرف کھینچ لیا، جہاں انہوں نے چار دہائیوں تک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کے یادگار کاموں میں ہندی اور مراٹھی سینما کی بے شمار فلمیں شامل ہیں۔ ان کی اداکاری کو آکروش، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے، اردھ ستیہ، تیزاب، پرندہ، راجو بن گیا جینٹل مین، دل والے، رنگیلا، واسٹو، ہم ساتھ ساتھ ہیں، پرینیتا، لگے رہو منا بھائی، دبنگ 2 اور وینٹی لیٹر جیسی فلموں میں بے حد سراہا گیا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More