ریکوڈک منصوبہ: ایشیائی ترقیاتی بینک کا 41 کروڑ ڈالر فنانسنگ پیکج منظور

ہماری ویب  |  Aug 22, 2025

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کا فنانسنگ پیکج منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس پیکج میں بیرک گولڈ کمپنی کے لیے 30 کروڑ ڈالر کا قرض جبکہ حکومت پاکستان کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ گارنٹی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی رواں سال اپریل میں ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی حامی بھر چکی ہے جس میں اس کا 50 فیصد جبکہ باقی 50 فیصد حکومت پاکستان اور بلوچستان حکومت کے پاس ہوگا۔ منصوبے کے پہلے حصے پر کام کا آغاز رواں برس سے متوقع ہے جبکہ 2028 میں ریکوڈک کی پہلی پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔

اے ڈی بی کے صدر ماسا کانڈا نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا جو معیاری روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط اور متنوع بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دنیا کی پانچویں بڑی کاپر مائن ہوگا جس کے پہلے مرحلے میں سالانہ 8 لاکھ ٹن کاپر کانسٹریٹ تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبہ عالمی معدنیات کی سپلائی چین کو سہارا دے گا اور دنیا میں بڑھتی ہوئی کاپر کی مانگ کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کاپر الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریوں، موبائل فونز اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

اے ڈی بی کے صدر نے بتایا کہ منصوبہ بلوچستان کے پسماندہ ضلع چاغی میں قائم ہوگا جس سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ صحت، تعلیم اور خواتین کے لیے خصوصی ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے۔ منصوبے کی متوقع مدت کم از کم 37 سال ہے اور اس کی پیداوار کا آغاز 2028 کے آخر میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More