اگر آپ انڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو آپ نے بھی یقیناً گذشتہ دنوں کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھی ہوں گی جو خود بخود رونما ہوئیں اور وہ بھی آپ سے پوچھے بغیر۔
بشمول ایکس، کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے صارفین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کے انڈرائیڈ سمارٹ فونز کی سیٹنگز خود بخود بدل گئی ہیں۔ جیسے اب کال ملاتے یا وصول کرتے ہوئے فون کا انٹرفیس یعنی ڈسپلے اور ڈیزائن ویسا نہیں جس کے وہ عادی ہیں۔
ایک طرف اس تبدیلی نے بہت سے لوگوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کیا تو دوسری طرف کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی سیٹنگز خود بخود کیسے بدل سکتی ہیں۔
تو ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آخر آپ کے انڈرائیڈ فون کی کال اور کونٹیکٹس کی سیٹنگز کیسے بدل گئیں اور آیا اسے دوبارہ پہلی جیسی حالت میں لایا جا سکتا ہے۔
لیکن اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو شاید یہ تحریر آپ کے لیے نہیں۔
’ہیکنگ‘ یا اپ ڈیٹ، حقیقت کیا ہے؟
اس معاملے پر بہت سے صارفین نے اپنی طرف سے منطق پیش کرنے کی کوشش کی۔ کوئی اسے ہیکنگ سے تشبیہ دے رہا ہے تو کسی کو شک ہے کہ آیا یہ اپ ڈیٹ کہیں ریاستی اداروں کی طرف سے نگرانی بڑھانے کا طریقہ تو نہیں۔
مقدس نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ ’مبارک ہو آپ کے فون کی بھی سیٹنگ تبدیل ہو گئی۔ خود بخود ایک سوفٹ ویئر بھی انسٹال ہوگیا جو آپ کے خلاف طوطے کی طرح بولے گا۔‘
یوسف نے سوال کیا کہ ’آپ کے ہاتھوں میں موجود موبائل فون کی سیٹنگز بیٹھے بٹھائے بدل چکی ہیں۔۔۔ کیا آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ محفوظ ہیں؟‘
مگر نجیب اللہ نامی صارف نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فون کی ڈسپلے سیٹنگز کا بدل جانا ’کوئی ہیکنگ نہیں اور نہ ہی کمپنی آپ کی تصویریں یا پیغامات چُرا رہی ہے۔‘
ان کا خیال ہے کہ ’موبائل کمپنیاں وقتاً فوقتاً فون کو اپڈیٹ کرتی ہیں تاکہ وہ پہلے سے بہتر اور محفوظ ہو جائے۔‘
تو آخر ایسا کیوں ہوا؟
دراصل ہمارے تمام انڈرائیڈ فونز کا سافٹ ویئر گوگل کی طرف سے بنایا اور اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
کمپنی نے مئی 2025 میں اعلان کیا تھا کہ اس کی طرف سے ’مٹیریئل تھری ایکسپریسیو‘ نامی اپ ڈیٹ لائی جا رہی ہے جو ’کئی برسوں میں سب سے بڑی اپ ڈیٹس‘ میں سے ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون کے سافٹ ویئر اور ڈسپلے کو سادہ، آسان، تیز اور معلوماتی بنایا جا رہا ہے۔
وہ آن لائن گیم جس میں ہزاروں خواتین کا ’شکار‘ کیا گیا اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنائی گئیںفراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟کیا اب ہمارا سمارٹ فون واقعی اتنا مضبوط ہے کہ اس پر سکرین پروٹیکٹر یا کیس لگانے کی ضرورت نہیں: 30 دنوں پر محیط ایک دلچسپ تجربہ’فرینڈ میپ‘: انسٹا گرام کا نیا فیچر جسے بعض صارفین خطرناک قرار دے رہے ہیں
اس سے قبل ہمارے انڈرائیڈ فونز کا ڈسپلے ’مٹیریئل یو‘ کے ڈیزائن پر چل رہا تھا جو گوگل کے بقول ’اربوں صارفین‘ کے زیرِ استعمال رہا اور شاید اسی لیے انھیں اس کی عادت ہو چکی تھی۔
گوگل نے بتایا ہے کہ نئی ڈسپلے سیٹنگز میں کئی چیزیں تبدیل کی جا رہی ہیں، جیسے نوٹیفیکیشنز، کلر تھیمز، فوٹوز، جی میل اور واچ وغیرہ میں اپ ڈیٹس اس کا حصہ ہے۔
فون کال کی سیٹنگز بغیر پوچھے کیسے تبدیل ہوئیں
گوگل نے اعلان کیا تھا کہ ’مٹیریئل تھری ایکسپریسیو‘ نامی اپ ڈیٹ کے تحت ہمارے اینڈرائیڈ فون میں موجود کال کی ایپ کا ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اسے جون میں بعض صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا اور بعد میں وسیع پیمانے پر رول آؤٹ کیا گیا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کال ایپ کو آسان بنانا ہے۔ اب جب آپ فون ایپ کھولتے ہیں تو صرف ’ہوم‘ اور ’کی پیڈ‘ یعنی ڈائلر کی آپشنز نظر آتی ہیں۔
گوگل نے ’ریسنٹ‘ یعنی حال ہی میں کی جانے والی کالز یا ’فیورٹس‘ کی آپشنز حذف کر دی ہیں اور ان دونوں کو ’ہوم‘ میں ضم کر دیا ہے۔
https://youtu.be/M8OkHgELmmI?si=hvJAc7NP-AadgcPQ
کمپنی کے مطابق اب ایک ہی نمبر سے موصول ہونے والی مختلف کالز کو ایک ہی جگہ نہیں دکھایا جائے گا بلکہ کال ہسٹری میں تمام کالز کو وقت کی مناسبت سے دکھایا جائے گا۔
گوگل نے بتایا ہے کہ ’اس سے آپ اپنی کال ہسٹری بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے، بجائے اس کے کہ ہر نمبر کو کھول کر دیکھیں کہ اس کی طرف سے کتنی مس کالز ہیں یا کتنی کالز کا جواب دیا گیا۔‘
اسی طرح گوگل نے بتایا ہے کہ ’اِن کمنگ کال‘ اور ’اِن کال‘ کے ڈیزائن بھی صارفین کے فیڈ بیک کے بعد تبدیل کیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق اِن کمنگ کال کا ڈیزائن اس لیے تبدیل کیا گیا کہ صارف جیب سے فون نکالتے وقت کہیں غلطی سے کال اٹھا نہ لیں یا غلطی سے کال کاٹ نہ دیں۔
گوگل کے پیغام اور سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی لوگوں کی فون ایپ خودبخود اپ ڈیٹ ہوئی مگر بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کی فون کی سیٹنگز ابھی تک تبدیل نہیں ہوئی۔
گوگل کے بلاگ پر ایک صارف نے بتایا کہ گوگل پلے سٹور (جہاں سے ایپس انسٹال یا اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں) پر بعض صارفین کے فونز پر آٹو اپ ڈیٹس آن ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بعض ایپس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتی ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ صارفین اِن آٹو اپ ڈیٹس کو آف کر سکتے ہیں اور فون کال کی ڈسپلے سٹینگز کو دوبارہ پہلے جیسا کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں ’ان انسٹال اپ ڈیٹس‘ کی آپشن پر کلک کر سکتے ہیں۔
یہی بات معروف موبائل فون کمپنی ون پلس نے بھی بتائی۔
جب ایکس پر ایک صارف نے کمپنی سے پوچھا کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تو اس کا جواب تھا کہ ’یہ ون پلس کی طرف سے نہیں بلکہ گوگل فون ایپ اپ ڈیٹ کی وجہ سے ہوا۔‘
’اگر آپ کو اب بھی پرانا سٹائل پسند ہے تو اپ ڈیٹس ان انسٹال کر دیں۔‘
کیا ٹوائلٹ سیٹ سے آپ کو بیماریاں لگ سکتی ہیں؟کیا واقعی ذیابیطس کے مرض میں آم کھانا فائدے مند ہوتا ہے؟’یہ موٹاپا نہیں‘: ایک ایسی بیماری جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر چربی جمع ہو جاتی ہےوہ آن لائن گیم جس میں ہزاروں خواتین کا ’شکار‘ کیا گیا اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنائی گئیںفراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟