جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

ہماری ویب  |  Aug 22, 2025

ڈبلیو ڈبلیو ای کے 17 بار کے چیمپئن جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

جان سینا 13 دسمبر 2025 کو ہفتہ کی رات ہونے والے مین ایونٹ میں آخری بار رنگ میں اتریں گے۔ یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور این بی سی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی کاک کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

اگلے دو اسپیشل ایونٹ یکم نومبر اور 13 دسمبر کو ہوں گے جن میں دسمبر کا ایونٹ جان سینا کے الوداعی میچ کے طور پر یادگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جان سینا نے اعلان کیا تھا کہ 2025 ان کے ریسلنگ کیریئر کا آخری سال ہوگا۔ وہ حال ہی میں کوڈی رہوڈز سے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ ہار گئے تھے۔

جان سینا کا دو دہائیوں پر محیط شاندار کریئر اس دسمبر میں اختتام پذیر ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More