بھارتی آبی جارحیت:دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب

ہماری ویب  |  Aug 26, 2025

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے جس سے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق پانی کا بہاؤ اسی رفتار سے جاری رہا تو سیلاب اونچے درجے میں داخل ہو سکتا ہے۔

سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور دریائے ستلج سے ملحقہ دیہات سے آبادی کے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کوبھی ہنگامی بنیادوں پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More