جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر وفاق کا نوٹس، صوبوں سے ڈیٹا طلب

ہماری ویب  |  Aug 26, 2025

ملک میں جنگلات کی کٹائی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر وفاقی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں اور علاقوں سے گزشتہ پانچ سالوں کا تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کوآرڈینیشن کونسل ایس آئی ایف سی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جنگلات کی کٹائی کے واقعات، رقبے میں کمی اور جنگلی حیات کی پناہ گاہوں کی تباہی سے متعلق ڈیٹا فراہم کریں۔

ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات اعلیٰ حکومتی سطح پر نظرثانی اور مستقبل کی حکمت عملی کے تعین میں معاون ثابت ہوں گی اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے بھی صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے باعث موسمیاتی توازن بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کاٹنے سے موسمی تغیرات کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More