سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

"میں نے سیلاب کے دنوں میں شادی کی تقریب میں رقص کروایا، جہاں بیس ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے۔ یہ اس وقت ہوا جب لوگ اپنے گھروں اور مال مویشیوں سے محروم ہو گئے تھے، اور میں نے اس دکھ کے لمحے میں رقص و سرور کی محفل سجا دی۔ اب مجھے احساس ہے کہ یہ عمل غلط تھا۔ اس کے علاوہ، میرے کچھ نامناسب وائس میسیجز بھی وائرل ہوئے جن پر مجھے سخت شرمندگی ہے۔ سی سی ٹی ڈی نے مجھے بلا کر سمجھایا کہ ایسے وقت میں میری حرکتوں سے کئی دل دکھے، اس لیے میں سب کے سامنے معافی مانگتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ اپنی زبان کو ہمیشہ شائستہ رکھیں۔"

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد، جو چند روز قبل متنازعہ حرکات پر گرفتاری کے بعد موضوعِ بحث بنے ہوئے تھے، ایک نئی ویڈیو میں بالکل مختلف روپ میں سامنے آئے۔ ہمیشہ خوش باش اور شوخ انداز رکھنے والے حکیم اس بار سادہ لباس میں، سر پر ٹوپی اور نمناک چہرے کے ساتھ نادم دکھائی دیے۔

اس ویڈیو بیان میں انہوں نے پہلی بار کھل کر اعتراف کیا کہ ان سے سنگین غلطی ہوئی۔ شادی کے موقع پر سیلاب کے تباہ کن حالات کے باوجود بڑی محفل سجانا اور غیر شائستہ تقاریب کا اہتمام کرنا ایک غیر ذمے دارانہ عمل تھا، جس پر وہ خود بھی پشیمان ہیں۔ ساتھ ہی، ان کے وائرل ہونے والے نازیبا آڈیوز نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا، جن پر حکیم شہزاد نے کھلے عام ندامت کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی ڈی حکام نے بھی انہیں طلب کر کے احساس دلایا کہ آفت کے دنوں میں اس طرح کی تقاریب نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ اب وہ اپنی حرکتوں پر اللہ اور عوام دونوں سے معافی مانگتے ہیں اور دوسروں کو بھی نصیحت کرتے ہیں کہ زبان اور رویے کو ہمیشہ مہذب رکھا جائے۔

یہ سارا معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب یہ حقیقت سامنے آئی کہ دانیہ شاہ، جن کی پہلی شادی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی تھی، نے ان کے انتقال کے بعد حکیم شہزاد سے نکاح کیا۔ حکیم کی دوسری شادی ہونے کے باوجود یہ رشتہ میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر مسلسل موضوعِ گفتگو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More