خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

حکومت خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی و وزیر مملکت برائے قبائلی علاقہ جات مبارک زیب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی، سیکرٹری خزانہ، وزارتِ منصوبہ بندی اور ہیڈ کوارٹر 11 کور پشاور کے نمائندے شامل ہیں۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے گی اور عوامی مفاد میں تیزی سے سہولیات فراہم کرنے والے منصوبوں کی نشاندہی کرے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی اور تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے ساتھ اور زیادہ مؤثر پراجیکٹس کی ترجیحی بنیادوں پر جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ذیلی کمیٹی کی تشکیل 22 اگست کو ہونے والی پہلی جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More