ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک اور بورے والا جملیرا میں ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔ اسی طرح ہیڈ اسلام پر 1 لاکھ 3 ہزار 465 کیوسک اور میلسی ہیڈ سائفن پر 93 ہزار 343 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہیڈ بلوکی پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک ہو گیا ہے جبکہ ہیڈ سدھنائی پر کمی واقع ہوئی ہے اور بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر 4 لاکھ 48 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جسے اونچے درجے کا سیلاب قرار دیا گیا ہے۔ مظفرگڑھ اور ڈی جی خان قومی شاہراہ کا ایک ٹریک زیر آب آ گیا ہے جبکہ ہیڈ محمد والا کے قریبی دیہات بھی زیر آب آگئے ہیں۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آمد 360,976 کیوسک اور اخراج 325,046 کیوسک رہا۔ سکھر بیراج پر آمد 329,648 کیوسک جبکہ اخراج 278,398 کیوسک رہا۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 237,922 کیوسک اور اخراج 215,567 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More