ہماری ویب | Sep 09, 2025
شادی کے دن کو ہمیشہ یادگار بنانے کی خواہش میں اکثر جوڑے انٹری کے منفرد طریقے اپناتے ہیں۔ کبھی لاکھوں روپے خرچ کر کے خاص انداز بنایا جاتا ہے اور کبھی مختلف آئیڈیاز آزمائے جاتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی یہ تجربے الٹا مہنگے بھی ثابت ہو جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تازہ ویڈیو اسی حقیقت کو بیان کرتی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا نے دلہن کو گود میں اٹھا کر سیڑھیوں پر چڑھنے کی کوشش کی تاکہ انٹری منفرد نظر آئے۔ لیکن چند قدم بعد ہی اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ دلہن سمیت نیچے جا گرا۔
View this post on Instagram A post shared by TV1 INDIA खबरों का नया अड्डा* (@tv1indialive)
A post shared by TV1 INDIA खबरों का नया अड्डा* (@tv1indialive)
ویڈیو میں دلہن فوری طور پر خود کھڑی ہو جاتی ہے، تاہم دلہا کو سنبھالنے کے لیے دیگر افراد آگے بڑھتے ہیں اور اسے سہارا دیتے ہیں۔ یہ منظر لمحوں میں ہی وہاں موجود سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اب یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے جوڑے کی کاوش کو دلچسپ قرار دیا جبکہ کئی افراد نے ایسے غیرضروری رسک لینے پر تنقید بھی کی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More