سسٹرولوجی سے شہرت پانے والی معروف یوٹیوبر اقراء کنول اور اریب کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے.
اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اقراء نے لکھا کہ "ہماری زندگی کی سب سے بڑی بلیسنگ ہماری بیٹی آج دنیا میں آ گئی ہے. اریب کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پہلی اولاد بیٹی ہو اور اللہ نے ہماری تمام دعاؤں کو بہت خوبصورت انداز میں پورا کردیا. الحمداللہ"
ساتھ ہی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جبکہ پاس رکھے گلابی غبارے اور گلدستے بھی دیکھے جاسکتے ہیں
مداح بھی اس خوشی کے موقع پر اریب اور اقراء کو مبارکباد دے رہے ہیں.