بچی میرے اندر تیزی سے بڑھ رہی تھی اور.. صبور علی کے سی سیکشن کے متعلق بولنے پر کیا نئی بحث چھڑ گئی؟

ہماری ویب  |  Sep 10, 2025

"اسے یہ سب پروموٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہر ماں کی صورتحال الگ ہوتی ہے"

"برطانیہ میں یہ بالکل عام عمل ہے، وہاں بھی خواتین اگلے دن چلتی ہیں"

اداکارہ صبور علی حال ہی میں ایمن سلیم کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ماں بننے کے بعد کی زندگی اور اپنے سی سیکشن کے تجربات پر کھل کر بات کی۔ صبور علی نے بتایا کہ ان کی جسامت چونکہ دبلی پتلی ہے اور بچی تیزی سے بڑھ رہی تھی، اس لیے ڈاکٹرز نے سی سیکشن کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی قوتِ ارادی پر یقین رکھتی ہیں، اسی لیے اگلے ہی دن وہ چلنے لگیں، نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے شاور بھی لیا، میک اپ کیا اور دوسرے ہی دن اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر بھی چلی گئیں۔

ان کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگوں نے اسے حوصلہ افزا قرار دیا جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کے لیے حالات مختلف ہوتے ہیں، اس لیے ایسا تجربہ سب پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

صبور علی کی کھلی بات چیت اور خود اعتمادی نے مداحوں کو ایک بار پھر متاثر کیا، مگر ساتھ ہی یہ گفتگو نئے تنازعات کو بھی جنم دے گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More