ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ، ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

ہماری ویب  |  Sep 15, 2025

حکومت نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر انوشہ رحمان نے ایس ای سی پی ترمیمی بل 2025 سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

ترمیمی بل کے مطابق چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار اب کمیشن کے پاس نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے پاس ہوگا۔ اس اقدام کے بعد حکومت براہ راست یہ طے کرے گی کہ ایس ای سی پی کے اعلیٰ عہدیداران کو کس سطح کی تنخواہیں اور الاؤنسز دیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ادارے میں مالی نظم و ضبط قائم کرنا اور سرکاری خزانے پر غیرضروری بوجھ کم کرنا ہے۔ حالیہ دنوں میں انکشاف ہوا تھا کہ ایس ای سی پی کے چیئرمین اور کمشنرز کروڑوں روپے کی تنخواہیں اور پرکشش الاؤنسز وصول کر رہے ہیں جس پر حکومتی اور پارلیمانی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

پارلیمانی ماہرین کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری کے بعد ایس ای سی پی کا انتظامی ڈھانچہ وفاقی حکومت کے مزید کنٹرول میں آجائے گا اور تنخواہوں و مراعات کے تعین کا عمل زیادہ شفافیت کے ساتھ مرکزی سطح پر طے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More