اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت 24 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے لگاتار پابندی کے باعث بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے محروم ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو متبادل اور طویل روٹس اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔ ان طویل راستوں کے سبب بھارتی ایئرلائنز کو روزانہ 2 سے 3 کروڑ روپے کا اضافی ایندھن اور وقت کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل اور فوجی طیاروں پر لاگو ہوگی۔ پابندی کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کی آپریشنل لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ مسافروں کو بھی زیادہ وقت اور اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پابندی برقرار رہی تو بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔