دانت صاف کرنے سے لبلبے کے کینسر کا کیا تعلق ہے؟ تحقیق کے نتائج جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہئیں

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

دنیا بھر میں لاکھوں لوگ روزانہ ایک ایسی غلطی کرتے ہیں جو خاموشی سے ان کے لیے خطرہ بڑھا رہی ہے, لبلبے کے کینسر کا۔

نیو یارک کے معروف اسپتال این وائی یو لینگون ہیلتھ میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ منہ میں پائے جانے والے 27 بیکٹیریا اور فنگی ایسے ہیں جو لبلبے کے کینسر کے امکانات کو ساڑھے تین گنا تک بڑھا سکتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف میڈیکل جرنل *جاما اونکولوجی* میں شائع ہوئی ہے اور اس میں ماہرین نے واضح کیا ہے کہ روزانہ برش اور فلاس کرنے کی عادت نہ صرف مسوڑھوں اور دانتوں کو صحت مند رکھتی ہے بلکہ خطرناک بیماریوں کے امکانات بھی کم کرتی ہے۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے ایک لاکھ بائیس ہزار مرد و خواتین کے لعاب دہن کے جینیاتی نمونے لیے اور نو سال تک ان کی صحت پر نظر رکھی۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ منہ میں موجود مخصوص بیکٹیریا جسم میں جا کر لبلبے کو متاثر کرتے ہیں اور کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

تحقیق کے شریک مصنف اور نیو یارک یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ ہائز کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی محض خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ جان بچانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

یہ تحقیق اس بات کا اہم پیغام دیتی ہے کہ دانتوں کی صحت کو معمولی نہ سمجھیں۔ برش اور فلاسنگ کو روزانہ کے معمول کا حصہ بنائیں تاکہ اس خاموش خطرے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More