خیبر پختونخوا میں سیلاب سے کتنی واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئیں؟ رپورٹ جاری

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے 389 واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں 375 جزوی جبکہ 14 مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ اسکیموں کی بحالی پر 91 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ان اسکیموں کی تباہی کے باعث مجموعی طور پر 9 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد پانی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ضلع مانسہرہ میں سب سے زیادہ 73 اسکیمیں متاثر ہوئیں، جن کی بحالی پر 13 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ بونیر میں 38 اسکیمیں متاثر ہوئیں، جن کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت درکار ہوگی۔ اسی طرح سوات میں 60 واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئیں جن میں سے 17 بحالی کے قابل نہیں رہیں۔ ایبٹ آباد میں 37 اسکیمیں متاثر ہوئیں جن میں 11 مکمل طور پر ناکارہ قرار دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More