کیا آپ تصویر میں موجود ان دونوں بھائیوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا ایک دن اتنے بڑے اداکار بن جائیں گے

ہماری ویب  |  Oct 01, 2025

بچپن کی تصویریں اکثر کہانیاں سناتی ہیں، وہ لمحے قید کر لیتی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ یہ ننھے سے چہرے آنے والے وقت میں فلم انڈسٹری کے بڑے نام بن جائیں گے۔ بالکل ایسا ہی ایک بچپن کا منظر ان دو بھائیوں کا ہے جنہیں اُس وقت شاید ہی کوئی جانتا ہو، مگر آج وہ بھارتی سنیما کے سب سے مشہور چہروں میں شمار ہوتے ہیں۔

دونوں بھائیوں کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو پہلے ہی فلمی دنیا میں بڑا مقام رکھتا تھا۔ بڑے بھائی نے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی پہچان بنائی جبکہ چھوٹے بھائی نے اپنے الگ اسٹائل اور معصوم سے چہرے کی وجہ سے ناظرین کو دیوانہ کیا۔ ان کے والد لیجنڈری اداکار دھرمندر ہیں، جنہیں اپنی زمانے کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔ بڑے بھائی نے غدر: ایک پریم کتھا جیسی بلاک بسٹر دی، جبکہ چھوٹے بھائی نے برسات سے انٹری دے کر دل جیت لیے۔

جی ہاں! یہ دونوں بھائی اور کوئی نہیں بلکہ سنی دیول اور بابی دیول ہیں۔

سنی دیول (اصلی نام اجے سنگھ دیول) نے 1983 میں فلم بیٹا کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بہت جلد ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی الگ شناخت قائم کر لی۔ ان کی فلم غدر: ایک پریم کتھا بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوئی۔ حال ہی میں غدر 2 نے بھی باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کی۔ سنی دیول سیاست کے میدان میں بھی سرگرم ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر رکنِ پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے۔

دوسری جانب بابی دیول (اصلی نام وجے سنگھ دیول) نے 1995 میں فلم برسات کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کی پرکشش شخصیت اور انداز نے انہیں نوجوانوں کا فیورٹ بنا دیا۔ بابی دیول نے گپت، سولجر، ہمراز جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کچھ عرصے کے وقفے کے بعد انہوں نے ویب سیریز آشرم میں واپسی کی اور شاندار اداکاری سے ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

یہ دونوں بھائی نہ صرف فلمی دنیا میں بڑے نام ہیں بلکہ اپنی فیملی کی فلمی وراثت کو بھی نئی نسل تک پہنچا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More