یکم اکتوبر 2025:ٹیکنو نے پاکستان میں نیا سمارٹ فون Spark 40C متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون جدید ڈیزائن، پائیداری اور روزمرہ کے لیے بہترین فیچرز کے ساتھ سمارٹ فون صارفین کو ایک مکمل تجربہ فراہم کرتاہے۔
Spark 40C میں 6000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ18W کی فاسٹ چارجنگ موجود ہے جو دن بھر کے استعمال کو آسان بنادیتی ہے۔
فون میں 128GB کی بڑی سٹوریج، اور Mediatek Helio G81 پروسیسر بھی موجود ہے جو گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ بہترین بنادیتے ہیں۔مزید Spark 40C کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سٹائل کے ساتھ مضبوطی بھی فراہم کرے۔ اس میں IP64 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.5 میٹر ڈراپ ریزسٹنس کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
ٹیکنو Spark 40C پاکستان میں 26,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ یہ سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے تاکہ صارفین کو بے خلل اور قابلِ بھروسہ کنیکٹیویٹی حاصل ہو۔ مزید یہ کہ Spark 40C TECNOکے ساتھ 12+1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید معلومات کے لیے ٹیکنو پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://www.tecno-mobile.com/pak/phones/product-detail/product/spark-40c/