لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فی رات 10 ہزار چارجز، پیپلز پارٹی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

ہماری ویب  |  Oct 01, 2025

خیبرپختونخوا کے صوبائی طبی منظرنامے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور نے IBPP کی مد میں فی رات دس ہزار روپے کے چارجز نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے موقف اختیا رکیا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آئی بی پی پی کی مد میں فی رات 10 ہزار روپے چارجز کے نفاذ کو غریب عوام کے علاج کے حق پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کا یہ فیصلہ نہ صرف ناقابلِ فہم اور غیرمنصفانہ ہے بلکہ یہ صوبہ بھر کے غریب عوام کو علاج کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

احمد کنڈی نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی مشکلات سے بالکل بے خبر ہے اور اس نے صحت جیسے مقدس شعبے کو بھی منافع کمانے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کی بجائے مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے جو کہ صحت کی سہولیات کو بھی طبقاتی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور اسپتال انتظامیہ فوری طور پر اس غیر منصفانہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرے اور اس کی تمام تفصیلات اور پس پردہ مقاصد کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More