مشتاق احمد کے سوا گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان ڈی پورٹ

ہماری ویب  |  Oct 06, 2025

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ تک امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار مزید 171 اراکین کو ڈی پورٹ کردیا۔

اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر موجود افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بدر افراد کو یونان اور سلوواکیہ بھیج دیا گیا ہے۔

فلوٹیلا کے جن کارکنوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے ان کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔ پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی اس فلوٹیلا کا حصہ تھے جو تاحال اسرائیلی حراست میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قبل بھی اسرائیلی حکومت نے فلوٹیلا کے 450 سے زائد گرفتار ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا تھا۔

اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر وطن واپس پہنچنے پر کئی امدادی کارکنوں نے اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم کے انکشافات کیے۔

امدادی کارکنوں نے اٹلی واپسی پر کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں ہراساں کیا جبکہ ادویہ تک سے بھی محروم رکھاگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More