خود الیکشن نہیں لڑوں گا بلکہ۔۔ کیا اقرار الحسن بھی الطاف حسین جیسی پارٹی بنا رہے ہیں؟ انٹرویو میں بتا دیا

ہماری ویب  |  Oct 07, 2025

"میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں کوئی سیاسی پارٹی بنانے جا رہا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ صحافیوں، تعلیم یافتہ افراد اور باشعور لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سوچ کو بہتر بنائیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم چاہیے. ایسا پلیٹ فارم جو ہم گزشتہ 78 برسوں میں نہیں بنا سکے۔ دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے، جیسے امریکہ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ہیں، یا برطانیہ میں کنزرویٹیوز۔ وہاں عام لوگوں کو بھی سیاست میں موقع ملتا ہے۔ لیکن پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا, ہماری جماعتیں صرف شخصیات کے گرد گھومتی ہیں۔"

پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافی اور "سرِعام" کے میزبان اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیاست میں قدم رکھنے کے عندیہ دے دیا، لیکن ان کا انداز منفرد ہے۔

"میں خود الیکشن نہیں لڑوں گا، بلکہ ایک ایسا فورم دوں گا جہاں عام لوگ، جو واقعی اہل ہوں، وہ سامنے آئیں۔ جیسے ایم کیو ایم نے مڈل کلاس لیڈرز دیے، لیکن میری پارٹی میں سفارش نہیں، میرٹ ہوگا۔"

حالیہ انٹرویو میں اقرار الحسن نے واضح کیا کہ وہ خود انتخابی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں جہاں عام اور باصلاحیت افراد کو سیاست میں آنے کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں ہمیشہ شخصیات کے گرد گھومتی رہی ہیں، جبکہ دنیا بھر میں نظام اور نظریات کی بنیاد پر جماعتیں بنتی ہیں۔

انہوں نے ایم کیو ایم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وقت میں متوسط طبقے کے لوگوں کو آگے لائے، مگر ان کے مطابق ان کی جماعت میں سفارش کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ صرف قابلیت اور خلوص نیت رکھنے والے افراد ہی پارٹی کا حصہ بن سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں. کیا اقرار الحسن ایک نئے سیاسی باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں؟ کیا وہ "نئے دور کے الطاف حسین" بننے کی راہ پر ہیں یا ایک مختلف، صاف اور نیا سیاسی کلچر لانے کا عزم رکھتے ہیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More