"مشّی خان نے تو آج کلاس لگا دی!"
"زبردست جواب دیا، یہی تو اصل بہادری ہے!"
"جواد احمد جیسے لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، عمل نہیں!"
"ہنسی آ گئی اُس کے پرانے کالے سوٹ والے واقعے پر!"
سوشل میڈیا پر مشّی خان کی نئی ویڈیو چھا گئی ہے جس میں انہوں نے گلوکار جواد احمد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ بن گئی اور مداحوں نے مشّی خان کے اندازِ بیان کو ’’ٹاپ کلاس‘‘ قرار دیا۔ معروف فیشن ڈیزائنر ماریا بی نے بھی اس پر تبصرہ کیا اور ان کی حمایت کی۔
معروف اداکارہ اور اینکر پرسن مشّی خان، جو سیاسی و سماجی معاملات پر کھل کر بولنے کے لیے جانی جاتی ہیں، اس بار جواد احمد کے بیان پر برس پڑیں۔ ہوا کچھ یوں کہ جواد احمد نے سینیٹر مشتاق احمد, جو فلسطین کے لیے آزادی فلوٹیلا کے مشن میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے, کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام محض ایک "پبلسٹی اسٹنٹ" ہے۔
اس بیان کے بعد عوام نے جواد احمد پر شدید ردِعمل دیا، مگر مشّی خان نے تو سوشل میڈیا پر باقاعدہ ویڈیو بنا کر جواب دے ڈالا۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا: "ایک حد ہوتی ہے ہر چیز کی! میں نے اس بونگے گلوکار جواد احمد کو کافی دن نظرانداز کیا مگر اب بس! کس حیثیت میں تم سینیٹر مشتاق کے خلاف بول رہے ہو؟ تم نے اپنی زندگی میں کیا کیا ہے؟ بجلی چوری کی، بیوی کے بیوٹی پارلر کا بل نہیں دیا، ڈالرز کے لیے گانے گائے، اور وہی پرانا کالا سوٹ جو ہر فنکشن میں پہنتے رہے, جو مینارِ پاکستان کے فنکشن میں تمہارے گرنے سے پھٹ بھی گیا تھا!"
ویڈیو کے آخر میں مشّی خان نے جواد احمد کو "عمران خان سے نفرت میں اندھا" قرار دیا۔
اب مداح مشّی خان کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں اور کئی صارفین نے ان کے الفاظ کو "بہترین جواب" کہا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو نہ صرف انسٹاگرام بلکہ ایکس پر بھی دھوم مچا رہی ہے۔