پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان آج سہ پہر مالی سال دو ہزار پچیس اور دو ہزار چھبیس کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجبتیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا۔

پنجاب کے بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پنجاب وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال پنجاب حکومت کی ترجیحی پالیسی ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بجٹ میں خواتین ،بچوں معزور افراد، محنت کشوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ کسان کارڈ کو مزید موثر بنایا جائے گا، آئند ہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More