ایف آئی ایچ نیشنز کپ فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی

سچ ٹی وی  |  Jun 21, 2025

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی۔

کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ابتدا سے ہی پاکستان پر دباؤ ڈالا، پہلے چند منٹوں میں نیوزی لینڈ نے دو بار گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی مگر یہ دونوں گول مسترد کردیے گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اسکورنگ کا آغاز چھٹے منٹ میں کیا جس کا سلسلہ پھر طویل ہوتا چلا گیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں دو، دوسرے کوارٹر میں تین اور چوتھے کوارٹر میں ایک گول کیا۔ پاکستان نے اپنا پہلا گول تیسرے اور دوسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

فائنل میں کامیابی حاصل کرکے نیوزی لینڈ نے اعزاز برقرار رکھا اور فاتح ٹیم کے نک ووڈز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More