اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کردیا

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نےچیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ برطرفی غیر قانونی اور قواعد کے برعکس ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرنے کے ساتھ ساتھ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی دلائل طلب کرلیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More