پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ میں انٹرنیٹ رفتار تیز ہونے کا امکان

ہماری ویب  |  Sep 20, 2025

پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہونے امکان ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے براہِ راست عالمی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔

وزارتی حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان کیبلز کے معاہدے طے ہو چکے ہیں اور یہ پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی۔ اس اقدام سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہوگا اور انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا اس کے ساتھ بین الاقوامی کنیکٹیویٹی کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ نئے منصوبوں سے بینڈوڈتھ کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا نیز صارفین کو مستحکم اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا سکے گی اس کے علاوہ آن لائن سہولیات کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More