خیبر پختونخوا میں تیز رفتار پائیدار ترقیاتی اقدامات پروگرام کا آغاز

ہماری ویب  |  Sep 20, 2025

حکومت خیبر پختونخوا نے ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تیز رفتار پائیدار ترقیاتی اقدامات کے نام سے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ منظور شدہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ہر ضلع کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی حدود میں سب اسکیموں کی نشاندہی کرکے ان کی تفصیلی معلومات مقررہ لاگت کے مطابق فراہم کرے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سب اسکیموں کی تفصیلات محکمہ کو ای میل اور فائل دونوں صورتوں میں ارسال کی جائیں تاکہ بروقت پی سی ون اور انتظامی منظوری کے احکامات متعلقہ اضلاع تک پہنچائے جا سکیں۔

مزید ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اس عمل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے کیونکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں اور تمام اضلاع کو اس معاملے کو "انتہائی فوری نوعیت" کا سمجھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More