مشتاق احمد خان رہا، اردن میں پاکستان کے سفارت خانے پہنچ گئے

اردو نیوز  |  Oct 07, 2025

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیل نے رہا کر دیا ہے اور وہ اب اردن کے دارالحکومت عمان میں پاکستان کے سفارت خانے میں ہیں۔

منگل کو ایکس پر پوسٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ’مشتاق احمد خان صحت مند ہیں اور پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔ سفارت خانہ ان کی خواہش کے مطابق وطن واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔‘

ان کے مطابق ’مجھے ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی رہی ہے جنہوں نے اس ضمن میں پاکستان کی مدد کی۔‘

’بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے رہائی کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 150 ساتھوں کے ساتھ اردن پہنچ گیا ہوں، اسرائیلی فوجیوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالیں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے۔‘

ان کے مطابق ’ہم رہا ہو چکے ہیں اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شریک اس کے شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے 130 باشندے پہنچ گئے ہیں۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق وزارت اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے مذکورہ افراد کے لیے محفوظ راستے اور ضروری مدد کی فراہمی انتظامات کے بعد وہ کنگ حسن پل کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔

I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience.Am pleased… pic.twitter.com/IbZQKvzWyb

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 7, 2025

وزارت کے ترجمان اور سفیر جواد المجالی کا کہنا ہے کہ ان میں بحرین، تیونس، الجیریا، عمان، کویت، لیبیا، پاکستان، ترکیہ، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقہ، سوئزرلینڈ، برطانیہ، یوراگوئے اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

خیال رہے مشتاق احمد خان بھی صمود فلوٹیلا کا حصہ ہیں، جو کشتیوں کا ایک قافلہ تھا جس میں 400 کے قریب سماجی کارکن اور سیاست دان موجود تھے اور وہ امدادی سامان لے کر غزہ جا رہے تھے۔

تاہم بدھ کے روز اسرائیلی حکام نے ان کشتیوں کو روکتے ہوئے کارکنوں کو حراست میں لیا تھا ان میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی نمایاں کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

ان افراد میں سے بعض کو اتوار اور پیر کو رہا کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ کو آج چھوڑا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More