پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی اننگزپاکستان کے لیے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا، اوپنر عبداللہ شفیق محض دو رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم اس کے بعد امام الحق اور کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 150 رنز کی شراکت قائم کی۔امام الحق نے پُراعتماد انداز میں 153 گیندوں پر 93 رنز بنائے جن میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کے ساتھ شان مسعود نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 147 گیندوں پر 76 رنز کے ساتھ ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے، سعود شکیل صفر جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، 8 سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر شامل ہیں۔