اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے نکاح کرلیا

اب تک  |  Jun 01, 2020

کراچی: (31 مئی 2020) اداکار شہروز سبزواری اور معروف ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے سادگی سے نکاح کرلیا۔ شہروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے۔ انہوں نے صدف کنول سے قبل اداکارہ سائرہ یوسف سے نکاح کیا اور حال ہی میں ان کی طلاق ہوئی تھی۔

نکاح کے بعد سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صدف کنول نے اپنا نام تبدیل کر کے صدف سبزواری لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’الحمد اللہ ‘۔

ماڈل صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ان کی جوڑی اب مکمل ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More