ابرارالحق بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

اب تک  |  Jun 01, 2020

لاہور: (31 مئی 2020) معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس نے مقبول گلوکار اور رہنما تحریک انصاف ابرار الحق کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ریڈ کریسنٹ اور سہارا کی ذمہ داریاں اسکائپ کے ذریعے جاری رکھوں گا۔ میرے چاہنے والے تمام کورونا متاثرین کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

اس سے قبل معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ رات سے بخار اور کھانسی کا شکار ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ کورونا نہیں ہوگا مگر جن لوگوں سے میں ملتا رہا ہوں ان میں گورنر پنجاب بھی شامل ہیں۔ انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More