وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل کرنے کی ہدایت

نوائے وقت  |  Jun 02, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ افسروں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آج جاری کی گئی ہدایات میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کےلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More