امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات،آئی سی سی اور بورڈز کو نظر نہیں آرہا ہم جیسوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ سیمی دل کی بات زبان پر لے آئے

شمع نیوز  |  Jun 03, 2020

جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹ بورڈز سے امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ آئی سی سی اور دیگرکرکٹ بورڈز کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے؟۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ کیا وہ ہم جیسوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بولیں گے نہیں؟ سیاہ فام افراد کی زندگیاں بھی اہم ہیں۔سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کہاکہ یہ معاملہ

صرف امریکا تک محدود نہیں، یہ روز کا معمول بن چکا ہے، یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More