سابق صوبائی وزیر ایکسائز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

اب تک  |  Jun 03, 2020

نوشہرہ:(03 جون 2020)نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کوروناسے چل بسے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے،ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں کاکا صاحب میں ادا کی جائے گی۔

میاں جمشیدالدین کاکا خیل دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں،وہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے قریبی دست راز اور ساتھیوں میں سے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More