امریکہ میں مظاہرے ،گوگل نےاینڈرائیڈ 11 کی لانچنگ ملتوی کردی

جی این این  |  Jun 03, 2020

کیلیفورنیا: گوگل نے امریکہ میں جاری مظاہروں اور بدامنی کی وجہ سے اگلے ہفتے ہونے والے اپنے جدید ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن اینڈرائیڈ 11 کی لانچنگ ملتوی کردی ہے۔ گوگل نے اینڈروئیڈ ڈویلپرز کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم آپ کو اینڈرائیڈ 11 کے بارے میں مزید بتانے کے لئے پرجوش ہیں ، لیکن ابھی یہ مناسب  وقت نہیں ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق لانچنگ کی یہ تقریب بدھ کے روز ہونا تھی ۔ اس حولے سے ایک ٹویٹ میں بھی  کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی تاریخ کی وضاحت کیے بغیر "جلد ہی"  اینڈرائیڈ کے نئے ورژن کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان کرے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More