شہباز شریف کو عدالت پہنچانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور

اب تک  |  Jun 03, 2020

لاہور:(03 جون 2020) نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے اور لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کو پیش کرنے کے لئے لیگی رہنماؤں نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لیگی رہنماؤں کی بیٹھک جاری ہے، جس میں شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ پہنچانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے،رانا مشہود کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو سائیکل، موٹر سائیکل سمیت کسی بھی طرح ہائی کورٹ پہنچایا جائے گا،انہیں پہنچا کر نیب کو سرپرائز دینگے۔

دوسری جانب شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم لاہور ہائی کورٹ پہنچ چکی ہے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اطراف میں تعینات ہے اور ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

پولیس نے لاہور ہائی کورٹ آنے والی مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو ریگل چوک پر روک کر ان کی گاڑی کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو لیگی رہنما نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف میڈیا کے سامنے تلاشی دوں گا کہیں دوبارہ منشیات نہ برآمد کرلی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More