امریکی مارکیٹ میں سونا 8سال کی بلند ترین سطح پر

سماء نیوز  |  Jul 01, 2020

امریکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 8 سال کی بلند ترین سطح 1798 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے، پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی بازاروں میں سونے کے نرخ 8 سال کی بلند ترین 1798 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں 2011ء میں فی اونس سونے کے نرخ 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلے گئے تھے۔

امریکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 24 جون 2020ء کو تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے۔ مقامی مارکیٹ میں منگل 30 جون کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 1770 ڈالر پر آگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More