عائشہ خان بھی ارطغرل غازی کے سحر میں مبتلا، پسندیدہ کردار کون؟ جان لیں اس خبر میں؟

سچ ٹی وی  |  Jul 02, 2020

سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ان کا پسندیدہ فنکار کون ہے، انہوں نے ڈرامے کی بھی تعریف کی۔

عائشہ خان نے لکھا کہ ’انہیں اور ان کے شوہر میجرعقبہ ملک کو ترک ڈرامے ڈیرلیس ارطغرل غازی نے اپنے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ڈرامے میں اسلامی ثقافت، اقدار اور تاریخ کی کتنی حیرت انگیز نمائندگی کی گئی ہے۔ ہائیم آنا اب تک ارطغرل کا ہمارا پسندیدہ کردار ہے۔

ڈرامے میں ہائیم آنا نے ثابت قدمی، محبت اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہائیم آنا بہترین اداکارہ ہیں میں ان کی مداح ہوگئی ہوں۔

واضح رہے کہ ترک سیریز پاکستان میں کافی مقبول ہوگئی ہے، پاکستانی فنکار عائشہ عمر، عثمان خالد بٹ، جویریہ سعود اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے بتایا کہ وہ اس سیریز کو دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک گانے کے ذریعے ترک سیریز کے فنکاروں کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر تاریخی افسانہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے اردو میں ڈب کی گئی اور پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) پر اسے نشر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More