انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے حوالے سے وقار یونس کا اہم تبصرہ

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2020

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا جو بہت خوش آئند ہے۔ کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا، کھلاڑیوں نے اچھے اندازسے ٹریننگ شروع کی کھلاڑی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔ کوویڈ 19 سے کرکٹ کوجھٹکا لگا ہے جب کہ دیگر کھیلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

‏وقاریونس نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین ماہ کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا جائے کھلاڑیو ں کی رہنمائی جاری رکھی کہ کیا کرنا ہے یہی وجہ ہے کھلاڑی فٹ ہیں۔ وقار یونس کے مطابق نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔

ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہو گا۔ وقت کی ضرورت ہے۔‏ پہلی امید یہ ہے کہ کوویڈ 19 سے چھٹکارا ملے گا، ‏ اگر وائرس لمبا چلا تو ہوسکتا ہے کہ آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیئے کوئی اورطریقہ بھی تلاش کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More