ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

روزنامہ خبریں  |  Jul 05, 2020

ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں ہوشاب سے آواران تک 146 کلو میٹر سڑک کا منصوبہ ہے، سی پی ڈبلیو ڈی سے منصوبے کی منظوری لے لی گئی: چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہاسلام آباد (اُویب ڈیسک ) ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں ہوشاب سے آواران تک 146 کلو میٹر سڑک کا منصوبہ ہے، سی پی ڈبلیو ڈی سے منصوبے کی منظوری لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے:

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایم 8 موٹروے پر کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔ہوشاب تا آواران 146کلومیٹر شاہراہ کی 26 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے حاصل کی جا چکی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More