کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

اب تک  |  Jul 06, 2020

لاہور: (04 جولائی 2020) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا جس کے بعد ان کی مانچسٹر روانگی کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد کرکٹ آپریشنز کھلاڑیوں کی برطانیہ روانگی کے لیے انتظامات کررہا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی حارث رؤف کورونا میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دنوں فاسٹ بولر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

حارث رؤف ان دنوں گھر میں قرنطنیہ میں موجود ہیں جن کا آئندہ چند روز کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More