ایڈٹ آپشن کے لئے ٹوئٹر کی کڑی شرط

بول نیوز  |  Jul 10, 2020

ٹوئٹر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب نیا فیچر تب ہی متعارف کرائے گا جب سب لوگ ماسک پہنیں گے۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اس فیچر کو متعارف کروانے کے لیے کڑی شرط عائد کردی ہے  ۔

ٹوئٹرنے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سب کو ٹوئٹر پر ایڈٹ پوسٹ کا بٹن اس وقت ملے گا جب سب ماسک پہنیں گے’۔

You can have an edit button when everyone wears a mask

— Twitter (@Twitter) July 2, 2020

اس ٹوئٹ کے بعد صارفین کی جانب سے کمنٹس کرنے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعدد صارفین کا یہ کہنا تھا ٹوئٹر کو اپنی سائٹ میں پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کا بٹن متعارف نہیں کرانا چاہیے کیونکہ یہ غلط معلومات کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔

An edit button is a terrible idea and will lead to people changing their tweets once they are retweeted/quote tweeted by someone to make it seem like they shared something awful and then used to try to cancel them.

— Shem Horne (@Shem_Infinite) July 2, 2020

Your edit button is NOTHING compared to my BREATH. BREATHING is LIFE. Twitter is not.

— 🌟💜 Love Starseed 💜🌟 (@hedkandigirl) July 3, 2020

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی ایسا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کے بٹن کو شامل کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

واضح  رہے کہ  متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کو پبلش کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یہ آپشن موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More