پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ شمیم آرا کوگزرے چار برس بیت گئے

جی این این  |  Aug 06, 2020

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون ہدایت کار اور مایہ ناز اداکارہ شمیم آرا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج چار برس بیت گئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اورہدایتکارہ شمیم آرا 1938میں علی گڑھ بھارت میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 60ء کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ شمیم آراءکی پہلی فلم کنواری بیوہ زیادہ ہٹ نہ ہوسکی لیکن ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے فلم قیدی، نائلہ صاعقہ، لاکھوں میں ایک، ہم راز اور دیوداس جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔شمیم آراءکو پاکستا نی فلم انڈسری کی پہلی خاتون ہدایتکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More