وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اوردیگر ضروری انتظامات کوفی الفور حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھرپور منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کرے۔ فلڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر درکار آلات، مشینری اور انسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی او رمالی نقصان سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار فلڈ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More