تمام چڑیا گھروں ،سفاری پارکس اور وائلڈ لائف پارکس کو کھولنے کےلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ 

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

 پنجاب کے تمام چڑیا گھروں ،سفاری پارکس اور وائلڈ لائف پارکس کو ایس او پیزکے تحت کھولنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھیجی جائےگی اور سمری کے منظوری کے بعد تمام چڑیا گھراور وائلڈ لائف پارکس عوام کے لئے کھول دیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر وائلڈ الائف وفشریز سید صمصام علی بخاری کی زیر صدارت محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ آنریری گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف طاہر ہمدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ز مدثر حسین ،عامر مسعود اور عبدالشکور منج نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پنجاب کےااجلاس کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے ۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پنجاب کے اجلاس کا نعقاد 16 سال بعد ہوگا۔

 اس سے قبل یہ اجلاس2004 میں ہوا تھا ۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔تمام افسران کو تمام غور طلب معاملات کی فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی۔صوبائی وزیر وائلڈ لائف سید صمصام علی بخاری نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ جو پرندے اور جانور تھرڈ شیڈول میں شامل نہیں تھے مثلا طوطے اوربجڑے وغیر ہ ان کو بھی تھرڈ شیڈول میں شامل کیا جائے ۔

اجلاس میں بٹیر کی خرید وفروخت ،نیٹنگ اور آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ آنریری گیم وارڈنز کو مانیٹر کرنے کے لئے ایک نظام وضع کرنے کا فیصلہ ۔تمام آنریری گیم وارڈنز سہ ماہی بنیادوں پر اپنی کارکردگی رپورٹ گیم وارڈن پنجاب کو پیش کریں گے ۔ ان کی کار کردگی کی روشنی میں ان کی خدمات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت سے گزارش کی جائے گی کہ سٹاف کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں مہیا کی جائیں ۔صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے چڑیا گھر وں اور وائلڈ لائف پارکس میں موجود تمام جانوروں کی مائیکرو چیپنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائیوٹ گیم زونز بنانے والوں کی حوصلہ افزای کی جائے گی۔ اجلاس میں بارڈر ایریازمیں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے پنجاب رینجرز سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں PCP ائرگن کے ذریعے شکار کو ممنوعہ قرار دینے کا فیصلہ ہوا۔ ان ایئرگنز کے ذریعے شکار لوکل وائلڈ لائف کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوا ہے ۔اجلاس میں محکمے کے تمام افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہEndangered Species 

کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More