سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں یکدم 2100 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ جس کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 27ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میںآئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل چڑھائو کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس کے بعد عام صارفین کی پہنچ سے سونا باہر ہوتا جا رہا ہے۔جبکہ سونے کی خریدو فروخت کرنے والے لوگوں کا کاروبار ان دنوں خاصا تیز ہے/
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More