بھارت میں مسافر طیارے کو حادثہ: پائلٹ ہلاک، متعدد مسافر زخمی

ہم نیوز  |  Aug 07, 2020

نئی دہلی: بھارت میں دبئی سے آنے والا ائیرانڈیا کا ایکسپریس طیارہ رن وے سے پھسل کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پائلٹ ہلاک دوسرا شدید زخمی ہے جب کہ طیارے میں موجود 40 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے کیرالہ آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے، طیارہ رن  وے پر لینڈنگ کے دوران  پھسل گیا۔

واقعہ میں کئی مسافروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More