کوئی شک نہیں کہ ہم منزل پر پہنچ جائیں گے، وزیراعظم

اب تک  |  Aug 14, 2020

اسلام آباد: (14 اگست 2020) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم منزل پر پہنچ جائیں گے۔ فلاحی ریاست کی منزل کے حصول کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام ایک اہم پیغام میں کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم منزل پر پہنچ جائیں گے۔ حکومت سنبھالی تو بیرونی قرضوں کی واپسی اہم چلینچ تھا۔ ہمارے دو سال مشکل گزرے، اس کے بعد معیشت اٹھی۔ آج معیشت بھی چل رہی ہے اور ملک میں کورونا کیس بھی کم ہوئے۔ وقت کے ساتھ معاشی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی ریاست کی منزل کے حصول کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ مالیاتی اور جاری کھاتوں میں استحکام آیا۔ اگلا ہدف بجلی کی تقسیم کے نظام کی اصلاح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More