وزیراعظم کی پی ٹی وی میں انتظامی و آپریشنل اصلاحات کی ہدایت

اب تک  |  Sep 25, 2020

لاہور: (24 ستمبر 2020) سرکاری ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے انتظامیہ میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی وی میں انتظامی و آپریشنل اصلاحات کی ہدایت کردی۔ نئے چیئرمین پی ٹی وی کیلئے نعیم بخاری کا نام سر فہرست ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کو عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں سفارش پر بھرتی غیر پیشہ ور ملازمین کی چھانٹی بھی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More